مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے مسئلہ فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نواز عربوں کی ترجیحات میں اب مسئلہ فلسطین شامل نہیں ہے۔ لبنانی وزیر اعظم نے کہا کہ اگر چہ عرب حکام نے مسئلہ فلسطین سے اپنی آنکھیں بند کرلی ہیں لیکن لبنان مسئلہ فلسطین کی حمایت جاری رکھےگا اور بیت المقدس کی آزادی تک حمایت کا سلسلہ جاری رہےگا۔
انھوں نے گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ایٹمی معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کے علاقائی روابط پر مثبت اور گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینی کیمپوں کو دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث نہیں ہونا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ